The news is by your side.

ٹوکیو اولمپکس 2020 اختتام پذیر

ٹوکیو اولمپکس 2020 عالمی وبا کی دہشتناکی کیوجہ سے منسوخ کردئے گئے تھے ۔ تاہم یہ مقابلے 2021 میں کامیابی سے منعقد کئے گئے لیکن نام ٹوکیو اولمپکس 2020 ہی دیا گیا ۔

جاپان کے شہر ٹوکیو میں 23 جولائی سے شروع ہونے والے یہ مقابلے 16 روز کے بعد اختتام پذیر ہوئے ۔ اختتامی تقریب میں اولمپک کے صدر نے اولمپک پرچم فرانس کے دارلحکومت پیرس کی مئیر کے حوالہ کیا ۔ 2024 میں اولمپک گیمز پیرس میں منعقد کئے جائیں گے ۔

اولمپک میڈلز کے شمار میں امریکا نے 39 سونے کے تمغوں ، 41 چاندی اور کانسی کے 33 میڈلز مجموعی طور پر 113 میڈلز کے ساتھ میدان پہ برتری حاصل کی ۔

دوسرے نمبر پر چین 38 سونے ، چاندی کے 32 ، کانسی کے 18 مجموعی تعداد 88 کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہوا۔

میزبان ملک جاپان نے پوڈیم پر سونے کے 27 ، چاندی کے 14 اور کانسی کے 17 مجموعی طور پر 58 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

 

تبصرے بند ہیں.