The news is by your side.

ٹیم میں تبدیلی پاکستان کی سبکی کا سبب بن سکتی ہے : عاقب جاوید

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپنی منتخب ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہئیے ۔ ہماری سپورٹ اور حوصلہ افزائی کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی ۔ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی دنیا میں ہماری سبکی کی وجہ بن سکتی ہے ۔

ہم انڈیا کے خلاف اس ٹیم کے ساتھ ہی کھیلیں تو یہ ٹیم ہی اس کو ہرانے یا سخت مقابلہ کے لئے کافی ہے ۔  انتخاب کبھی بھی حالیہ سات روزہ کارکردگی کی بنیاد پر نہیں کرنا چاہئیے ۔ پاکستان میں انتخاب کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی مستقل بنیادوں پر کسی کو موقع نہیں دیا ۔ ایک میچ کی کارکردگی پر ٹیم کا انتخاب کوئی دانشمندی نہیں ہوتی ۔ ٹیم کو یہاں تک پہنچانے میں مستقل مزاجی کا فقدان کارفرما ہے ۔ ٹیم اتنی خراب نہیں جتنا اسے بنادیا گیا ہے ۔ کھلاڑیوں کو دو تین دفعہ ڈراپ کرکے ٹیم میں لایا جاتا ہے جو ان پر کارکردگی دکھانے کی دباؤ کی وجہ بنتا ہے ۔ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے دباؤ کے ساتھ کھلاڑی کبھی بھی مطلوبہ نتائج تک نہیں پہنچ سکتا ۔

ہم اپنی منتخب کی ہوئی ٹیم کے ساتھ ہیں اور عوام کو بھی اس ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہئیے تاکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم اعتماد کے ساتھ اپنے حریفوں کا مقابلہ کرسکے ۔

تبصرے بند ہیں.