The news is by your side.

ٹی 20 : ایمپائر پینل میں دو پاکستانی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے ۔

آفیشلز پینل میں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلہ اور سپر 12 راؤنڈز کے لئے 16 ایمپائر اور 4 میچ ریفری شامل کئے گئے ہیں ۔

ایمپائرنگ پینل میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا کے نام شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقن امپائر ماریس ایراسمس ، آسٹریلیا کے راڈ ٹکر اور ڈیوڈ بون ، نیوزی لینڈ کے کرس گفنی ، سری لنکا کے کمار دھرما سینا کے علاوہ جوئل ولسن ، پال ولسن ، پال ریفل وغیرہ شامل ہیں ۔

جبکہ میچ ریفریز کے لئے ڈیوڈ بون ، جیف کرو ، رنجن مدوگالے اور جاوا گل سریناتھ کے نام شامل ہیں ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا 24 اکتوبر کو آمنے سامنے ہونگے ۔

تبصرے بند ہیں.