The news is by your side.

ٹی20 : پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیاں متوقع

ٹی20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں 10 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم میں پی سی بی کی جانب سے اہم تبدیلیوں کا اعلان متوقع ہے ۔

میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم سیلیکٹرز پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک ، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی  فخر زمان اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں ۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے منتخب ٹیم آج قرنطینہ میں دن گزار کر اتوار سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹورنامنٹ کے لئے تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی ۔ میگا ایونٹ کے لئے ٹیم 15 اکتوبر کو دبئی کے لئے روانہ ہوگی ۔

صہیب مقصود کی حالیہ انجری کیوجہ سے ان کا انتخاب کھٹائی میں پڑگیا ہے ۔ مڈل آرڈر بیٹر صہیب مقصود کمر درد میں مبتلا ہیں ۔ مصدقہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کمر درد کیوجہ سے انہیں چلنے میں مشکل ہورہی ہے جس کے لئے ایم آر آئی ٹیسٹ کروایا گیا ۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ٹیم میں ان کی شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ اگر صہیب مقصود کی رپورٹ منفی آتی ہے تو جارح بیٹر حیدر علی کی ٹیم میں جگہ پکی ہوجائے گی ۔

پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں :

بابر اعظم – کپتان

شاداب خان – نائب کپتان

آصف علی

اعظم خان

حارث رؤف

حسن علی

عماد وسیم

خوشدل شاہ

محمد حفیظ

محمد حسنین

محمد نواز

محمد رضوان

محمد وسیم جونئیر

شاہین شاہ آفریدی

صہیب مقصود

بارہویں کھلاڑیوں میں : فخر زمان ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.