The news is by your side.

پاکستانی انجینئرز نے ہائیدروجن سے آکسیجن تیار کرلی :

جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے انجینئرز نے پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے ہائیڈروجن پلانٹ سے آکسیجن تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس تجربہ کے نتیجہ میں فوری طور پر 385 کلو گرام آکسیجن روزانہ کی بنیاد پر تیار کی جاسکے گی ۔ تیار آکسیجن کے 60 سلینڈرز ہر روز اسپتالوں کو طبی استعمال کے لئے فراہم کئے جاسکتے ہیں ۔

پاکستان کونسل برائے سائنسی و صنعتی تحقیق (پی سی ایس آئی آر) کے ماہرین نے تیار شدہ آکسیجن کے نمونوں کا جائزہ لیکر اسے انسانی صحت کے لئے ہر طرح کے مضر اثرات سے پاک قرار دیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق منصوبہ کی کامیابی سے کرونا کے علاج میں مدد ملے گی اور محمکہ صحت پر آکسیجن کی کمی کا دباؤ بڑی حد تک کم ہوجائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.