The news is by your side.

پاکستانی وزارت خارجہ کا بھارتی وزیر خارجہ کے ایف اے ٹی ایف کے بیان پر سخت رد عمل :

وزارت خارجہ امور (ایم او ایف اے) نے پیر کے روز ہندوستان کے وزیر برائے امور خارجہ کے حالیہ بیان پر تنقید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نئی دہلی نے اسلام آباد کو فنائنشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی یف) کی گرے لسٹ میں رکھنے کے لئے فعال کردار ادا کیا ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی بیان نا صرف پاکستان مخالف عزائم کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ ایف اے ٹی ایف میں بھارت کے منفی کردار کے بارے میں پاکستان کے دیرینہ موقف کی تائید بھی کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ مودی حکومت کی کوششوں کیوجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے ۔ بھارت ایف اے ٹی ایف جیسے بین القوامی فورم کو پاکستان کے خلاف اپنی ذرد سیاست سے آلودہ کررہا ہے ۔

فارن آفس کے ترجمان نے کہا کہ عملی طور پر پاکستان مخلص اور تعمری کوششوں میں ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مشغول ہے ۔ لیکن بھارت نے بد نام ذرائع سے پاکستان کی پیشرفت پر شکوک و شبہات پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد نئی دہلی کے خلاف مناسب کاروائی کے لئے ایف اے ٹی ایف کے صدر سے رجوع کرنے پر غور کررہا ہے ۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اینڈین حکومت کے حالیہ اعتراف کے بعد ہمارا مطالبہ ہے کہ اس حوالہ سے شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ کوئی دوسرا ملک ایف اے ٹی ایف کی کارکردگی پر سوال نا اٹھا سکے ۔ ہم اپنے بین القوامی شراکت داروں کے تعاون سے اس مسلہ کے حل اور اپنی آگے بڑھنے کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ بھارت ماضی میں بھی اپنی ایسی حرکتوں کی وجہ سے ہزیمت اٹھا چکا ہے اور آئندہ بھی شرمندگی اس کا مقدر بنے گی ۔

تبصرے بند ہیں.