The news is by your side.

پاکستان میں 3.84 فیصد کرونا کے مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گٸی

عالمی وبا کرونا کے باعث حالیہ دنوں میں وطن ِ عزیز میں 15 اموات ہوٸیں اور 1808 نٸے کیسز رپورٹ کٸے گٸے ۔کرونا کی شماریات کے حوالہ سے کام کرنے والی پاکستانی ویب ساٸٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سنتالیس ہزار پندرہ ٹیسٹ کٸے گٸے ۔ جس میں سے اٹھارہ سو آٹھ افراد میں کرونا کے اثرات پاٸے گٸے جبکہ واٸرس پندرہ افراد کی موت کی وجہ بنا ۔

سرکاری پورٹل کے جاری بیان کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 3.84 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گٸی ۔ این سی او سی کے شمار کے مطابق ملک بھر میں باٸیس ہزار پانچ سو ستانوے اموات کرونا کی وجہ سے ہوٸیں ۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد نو لاکھ پچھتر ہزار بانوے سے تجاوز کررہی ہے ۔

علاوہ اذیں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں چھ سو ستر افراد کرونا کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوٸے ۔ ان خوش نصیب افراد کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افرادکی تعداد نو لاکھتیرہ ہزار آٹھ سو تہتر ہوگٸی ہے جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اڑتیس ہزار چھ سو باٸیس ہے ۔

تبصرے بند ہیں.