The news is by your side.

پاکستان نے سیریز برابر کردی

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز کو برابر کردیا ۔

کنگسٹن ٹیسٹ کے پانچویں دن 329 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 209 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی تباہ کن باؤلنگ سے ویسٹ انڈینز کے پاؤں اکھاڑ دئیے ۔ انہوں نے دوسری اننگ میں 4 اور پورے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں اپنے نام کیں ۔

دوسری اننگ میں بولنگ میں نمایاں طور پر نعمان علی نے 3 کھلاڑی اور حسن علی نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔

ویست انڈینز بلے باز جیسن ہولڈر اور کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے کچھ مزاحمت کی اور بالترتیب 47 اور 39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ 109 رنز سے جیتا ۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دسویں بار ہوا کہ کسی ٹیم کے ابتدائی کھلاڑی اسکور کا کھاتہ کھولے بغیر یا صرف 2-3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے  ایسے ہونے والے 10 واقعات میں سے ٹیم دو مرتبہ ہی کامیاب ہوئی اور یہ کوئی اور نہیں پاکستانی ٹیم ہی ہے جس نے ایسی انہونی کے بعد دو مرتبہ کامیابی حاصل کی ۔

تبصرے بند ہیں.