The news is by your side.

پاکستان کرونا کیسز میں اضافہ ، تعداد ایک ملین سے تجاوز کرگئی

پاکستان کرونا کیسز میں اضافہ کیوجہ سے ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں تعداد دس ملین سے زائد ہوگئی ہے ۔ کرونا کی نئی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلنے کے خطرہ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پاکستانی وزارت صحت کے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو پاکستان میں پندرہ سو نئے کیسز سامنے آئے ۔ جس سے پاکستان میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ تقریبا بائیس کروڑ کی آبادی والے ملک میں اب تک کرونا سے تئیس سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یورپی و مغربی ممالک کی با نسبت پاکستان کا نظام صحت زیادہ سہولیات سے مزین نہیں اور اسپتالوں میں بھی زیادہ گنجائش نہیں ۔

 

تازہ اطلاعات کے مطابق کراچی میں کرونا کے مریضوں کی تعداد اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اب اسپتالوں میں نئے آنے والے مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا ۔ پاکستانی ہیلتھ چیف فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہم کرونا کی نئی قسم ڈیلٹا سے پریشان ہیں ۔ ملک میں کرونا کی چوتھی لہر کے دوران ڈیلٹا مزید تباہی مچا سکتا ہے ۔ ڈیلٹا ویرئینٹ سب سے پہلے بھارت میں پھیلا اور وہاں کے نظام صحت کو مفلوج کردیا ۔ اس وائرس کیوجہ سے بھارت مین آکسیجن کی کمی کے باعث ہزاروں مریض راستوں میں ہی دم توڑتے رہے ہیں ۔

 

ڈیلٹا پاکستان کے نظام صحت کے لئے نیا امتحان بن کر ابھر رہا ہے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ نئے آنے والے مریضوں کی زیادہ تعداد ڈیلٹا سے متاثرہ ہے ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ایک وجہ ویکسینیشن کے عمل کی سست روی بھی ہے ۔ ابھی تک بیس لاکھ افراد کو ہی کرونا کے خلاف پہلا ٹیکا لگایا گیا ہے ۔ یہ تعداد ملکی آبادی کا نصف بھی نہیں ۔ پاکستانی حکام بین القوامی مارکیٹ میں کرونا ویکسین کی عدم دستیابی کو مورد الزام ٹھہرارہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.