The news is by your side.

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شفاف انتخابات کا انعقاد کروائیں گے : وزیر اعظم عمران خان

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے امتزاج سے پاکستان کی تاریخ میں ایسا انتخاب کروائیں گے جس کے نتائج پر کوئی دھاندلی کا الزام نہیں لگا سکے گا ۔ جب ڈیٹا ، ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک ہوگا تو غیر قانونی طور پر بیلٹ باکس نہیں بھرا جاسکے گا ۔ اس طرح جعلی ووٹس نہیں ڈالے جاسکیں گے ۔ وفات شدگان بھی قبرستان سے آکر انتخابات میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جیسے ہی الیکٹرک ووٹنگ مشینز آجائیں گی ان کے ساتھ نادرا کے ڈیٹا کی شراکت سے ہم پہلی بار ایکسیوں صدی کا الیکشن کروائیں گے ۔

اس بات چیت میں وزیر اعظم نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ملک میں اس وقت 33 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں ۔ ان کے علاوہ بھی غیر رجسٹر افراد کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ ان ایلین لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے نادرا کا ڈیٹا سسٹم کام کررہا ہے ۔ ایک دفعہ یہ لوگ ڈیٹا پر آجائیں تو غیر قانونی کاموں کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا ۔

یہ لوگ جائز طریقوں سے کاروبار بھی کرسکیں گے اور بینکوں کے کھاتہ بھی کھول سکیں گے ۔ اس طرح یہ لوگ معیشت کا حصہ بن کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں گے ۔ اس طرح ہم ٹیکنالوجی کی مدد سے فراڈ اور کرپشن کی روک تھام کے لئے کام کرسکیں گے ۔

ویزر اعظم کے دورہ سے پہلے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نادرہ کے مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے ۔ نادرہ ہیڈ کوارٹر کے دورہ میں وہ ڈیٹا وئیر ہاؤس اور آپریشن روم کا جائزہ بھی لیں گے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.