The news is by your side.

پاک نیوزی لینڈ پہلے ون ڈے میں آج مد مقابل

پاک نیوزی لینڈ 3 ون ڈے میچز سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں جمعہ 17 ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔

نیوزی لینڈ آخری دفعہ 2003 میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی ۔ اس وقت پاکستان نے 5 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ کیا تھا ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی کی موجودہ رینکنگ میں پہلے نمبر ہے اس کے مد مقابل پاکستان اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔ 2003 کی تاریخ اگر موجودہ پاکستانی ٹیم دہراتی ہے تو نیوزی لینڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے اور پاک ٹیم ایک درجہ کی بہتری کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرسکتی ہے ۔ روالپنڈی گراؤنڈ کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اس گراؤنڈ میں ناقابل شکست رہا ہے

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 107 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں ۔ 55 میچوں میں پاکستان فتح یاب رہا اور 48 میچوں میں کامیابی نیوزی لینڈ کے نام رہی ۔ جبکہ 1 میچ برابر اور 3 بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوئے

کیوی ٹیم کے وکٹ کیپر ٹام بلنڈال انجری کیوجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ گرین اسکواڈ میں 3 لیگ اسپینرز شاداب خان ، زاہد محمود اور عثمان قادر کو آنے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کی ضمن میں شامل کیا گیا ہے ۔

ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے ۔ کرونا کی ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹیڈیم میں 25 فیصد تماشائیوں کو داخلہ کی اجازت ملے گی ۔

تبصرے بند ہیں.