The news is by your side.

پشاور: بس کھائی میں جا گری 6 چائنیز شہریوں سمیت 8 ہلاکتیں

بدھ 14 جولائی کو خیبر پختون خواہ کے صوبائی دارلحکومت پشاور میں ایک بس میں گیس کے اخراج کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور وہ گہری کھائی میں جا گری ۔ اس حادثہ میں ابتدائی طور پر 8 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان میں 6 چائنیز انجینئیر اور1 پاکستانی فوجی شامل ہیں ۔ ایک چینی انجینئر اور پاکستانی فوجی اس حادثہ کے بعد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

حادثہ کے بعد امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ائیر ایمبولینس کے ذریعہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ صوبائی سرکاری مشینری اس حادثہ کے بعد متحرک ہوگئی ہے ایک سرکاری عہدہ دار کے بیان کے مطابق بس میں 30 سے زائد چائنیز انجینئرز سوار تھے جو داسو ڈیم پہ کام کررہے ہیں ۔ یاد رہے کہ داسو پن بجلی منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے جس پہ 65 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ اس منصوبہ کا مقصد مغربی چین کو پاکستان کی بندرگاہ گوادر سے جوڑنا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.