The news is by your side.

کامیڈین عمر شریف وزیر اعظم سے اپیل

0

بین القوامی شہرت یافتہ کامیڈین عمر شریف جو آجکل صحت کے مسائل سے نبرد آزما ہیں ۔ انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعہ وزیر اعظم عمران خان سے علاج کی بہتر سہولیات کے لئے امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامور کامیڈین ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور کچھ نلکیاں بھی ان سے منسلک ہیں ۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کا علاج چل رہا ہے ، ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے ۔ ملک سے باہر علاج کروانے کے لئے حکومت میری مدد کرے ۔ عمران خان نے جب مجھے پکارا میں نے لبیک کہا اب مجھے ضرورت ہے اور میں مدد کے انتظار میں ہوں ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹوں سے عمر شریف کے مداح کافی پریشان تھے ۔ ان پوسٹوں کے جواب میں عمر شریف کے صاحبزادہ جواد عمر نے تردیدی پوسٹ کی اور بتایا کہ ان کے والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کا علاج چل رہا ہے ۔ شنید یہ بھی ہے کہ عمر شریف یادداشت کی کمزوری جیسے مسائل کا سامنا بھی کررہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.