The news is by your side.

کراچی : موسم ہے عاشقانہ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جمعہ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم کو سہانا کردیا ہے ۔ گرمی اور حبس کا ذور بھی اس بارش سے ٹوٹا ہے ۔ جمعہ کی صبح محکمہ موسمیات کا ریکارڈ کردہ درجہ حرارت 32 ڈگری تھا ۔

اس وقت صوبہ میں رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور متعلقہ اداروں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کی جاچکی ہیں ۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تنبیہ جاری کی ہے کہ کوئی افسر و اہلکار بغیر اجازت غیر حاضر نہیں ہوگا اور غفلت کے مرتکب سزاء کے حقدار ہونگے ۔

گلستان جوہر ، پہلوان گوٹھ ، ملیر ، قائد آباد ، سعدی ٹاؤن ، کورنگی ، گلشن اقبال ، سخی حسن ، آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر ، شاہراہ فیصل ، ڈیفینس اور کلفٹنن میں موسلادھار و ہلکی بارش ہوئی ہے ۔

سمندر کی جانب سے گہرے بادلوں نے شہر کا رخ کیا ہوا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر چاروں طرف سے بادلوں کے گھیرے میں ہے ۔ شہر کے شمال مشرق میں بادلوں کا حجم زیادہ ہے ۔ اگر بارش تیز ہوئی تو اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.