The news is by your side.

کرونا ویکسین لگوانے پر 100 ڈالر کا انعام

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک کے مئیر نے لوگوں کو ویکسینیشن کی طرف راغب کرنے کے لئے ویکسین کروانے پر 100 ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مئیر کے مطابق اس اعلان سے ویکسینیشن کا عمل تیز ہوسکتا ہے اور جو لوگ ویکسین لگوانے کے حق میں نہیں وہ بھی اس انعام کو پانے کے لئے ویکسین کی طرف مائل ہونگے ۔ جس سے اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی ۔

 

اس کے علاوہ نیویارک میں لیبر ڈے تک تمام سرکاری ملازمین پر کوڈ ٹیسٹ کروانے اور ویکسین لگوانے کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ نیویارک کے گورنر کے مطابق ریاست کے تمام اسپتالوں کے مریضوں پر ویکسین لگوانا ضروری قرار دے دیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.