The news is by your side.

کرونا کیسز موجودہ اعداد و شمار

پاکستان میں کرونا کے اعداد وشمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کرونا کے ترپین ہزار پانچ سو اٹھائیس ٹیسٹ کئے گئے ۔ چار سو چالیس افراد کرونا پازیٹو پائے گئے اس دوران تریپن (53) افراد کرونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ۔

ویب سائٹ کے مطابق کرونا کیسز کی  مثبت شرح 7 اعشاریہ 57 فیصد رہی ۔ کرونا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد تئیس ہزار نو سو اٹھارہ ہوگئی ہے ۔ جبکہ کرونا کے مثبت کیسز ملک بھر میں دس لاکھ اکتالیس ہزار چھ سو بیس تک جا پہنچے ہیں ۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں دو ہزار سات سو پینسٹھ افراد کرونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ مجموعی طور پر یہ تعداد نو لاکھ چونسٹھ ہزار چار سو چار ہوگئی ہے ۔ باوجود اس کے اب بھی فعال کیسز کی تعداد تراسی ہزار دو سو اٹھانوے ہے ۔

تبصرے بند ہیں.