The news is by your side.

کشمیر پریمئر لیگ : حفیظ نے سینچری داغ دی

جمعہ کو کھیلے جانے والے میچ مظفر آباد ٹائیگرز اور میرپور رائلز کے درمیان کھیلا گیا اس میں شائقین کرکٹ کو ایک اور سینچری دیکھنے کو ملی ۔

مظفر آباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ نے پویلین کے چاروں اطراف اسٹروکس لگاتے ہوئے شائقین کرکٹ کو گرمائے رکھا ۔

انہوں نے 49 گینڈوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے سینچری اسکور کی ۔ محمد حفیظ کے پی ایل کے سینچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ ایونٹ کی پہلی سینچری ذیشان اشرف نے بنائی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.