The news is by your side.

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتجابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے ۔

ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے ، مسلم لیگ نون 59 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔

کراچی میں بھی پی ٹی آئی 14 امیدواروں کی کامیابی کے بعد پہلے ، پی پی پی 11 امیدواروں کے ساتھ دوسرے ، جماعت اسلامی 5 اور ایم کیو ایم اور مسلم لیگ 3-3 امیدواروں کے ساتھ سر فہرست رہیں ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد عوامی پارٹی ہے اور عمران خان ملک کے واحد لیڈر ۔

انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنی پوسٹ میں لکھا بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو ہر صوبہ میں پہلی یا دوسری پوزیشن ملنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم نے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں نون لیگ کی پانچویں پوزیشن جبکہ مذکورہ جماعت بلوچستان میں ایک بھی سیٹ حاصل نہ کرسکی ۔ یہی حال پیپلز پارٹی کا رہا وہ پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ حاصل نہ کرسکی ۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدوار 55 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

تبصرے بند ہیں.