The news is by your side.

یشال شاہد : ایک کرشماتی آواز

یشال شاہد جس کی منفرد آواز نے لوگوں کو اپنا اسیر بنا لیا ہے ۔ وہ ایک با صلاحیت اور قابل نوجوان لڑکی ہے جس نے مٹیریل انجینئرنگ کی ہے نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد سے لیکن گانے کے شوق نے انہیں سنگر بنادیا ۔

یشال کو انڈسٹری میں متعارف کروانے کا سہرا علی ظفر کو جاتا ہے جنہوں نے یشال کے گانے کی ویڈیو دیکھی اور ان کی آواز سے متاثر ہوکر ان سے رابطہ کیا ۔

یشال ماضی میں بھی بہت سے ڈراموں کے اوریجنل گانے گا چکی ہیں ۔ لیکن ہم کہاں کے سچے تھے کا گانا ان دنوں کافی پسند کیا جارہا ہے ۔

یشال ایک معزز کشمیری فیملی سے تعلق رکھتی ہیں ۔ یشال اپنے خاندان کی پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے شو بزنس میں قدم رکھا ہے ۔ یشال کی منفرد آواز نے اسے مرکز نگاہ بنا دیا ہے اور لوگ اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.