The news is by your side.

مکیش امبانی نے انڈین پریمئیر لیگ کے ڈیجیٹل حقوق خرید لئے

بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی نے انڈین پریمئیر لیگ کے ڈیجیٹل رائٹس ڈھائی بلین ڈالر کی خطیر رقم دے کر حاصل کرلئے ہیں ۔ انڈین پریمئیر لیگ کا آغاز 2008 میں ہوا تھا اور اب تک اس کے 15 سیزن گزر چکے ہیں ۔ پہلے 10 سالوں میں سونی ٹی وی اس لیگ کے ٹیلی کاسٹ حقوق رکھتا تھا ۔ ٹی 20 کرکٹ کا ہر سال کھیلے جانے والا ٹورنامنٹ آئی پی ایل دو ماہ تک جاری رہتا ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں کے مقابلوں میں آئی پی ایل کے میچز بھی شامل ہیں ۔ ایشیاء کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی نے آئی پی ایل کی آن لائن…

طوبیٰ حسن پلئیر آف دا منتھ

پاکستان کی نوجوان اور  باصلاحیت اسپنر طوبیٰ حسن کو آئی سی سی نے مئی کے مہینہ کے لئے عمدہ کارکردگی پر بہترین کرکٹ وویمن کے اعزاز سے نوازا ہے ۔ 21 سالہ اسپنر نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 3 میچون کی سیریز میں 5 وکٹیں لیکر سیریز کی بہترین کھلاری قرار پائی تھیں ۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر کے پہلے میچ میں 8 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پولین کا رستہ دکھایا تھا ۔ طوبیٰ حسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے یہ اعزاز جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں ۔

انیتا کریم : مکسڈ مارشل آرٹ میں پاکستان کی نئی پہچان

پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان کی ہونہار بیٹی انیتا کریم نے پاکستان کی پہلی مکسڈ مارشل آرٹ فائیٹر نے آسٹریلوی حریف کو شکست دے دی ۔ مکسڈ مارشل آرٹ ایک خطرناک کھیل ہے جس میں عام طور پر خواتین حصہ نہیں لیتیں لیکن گلگت بلتستان کی اس باصلاحیت بیٹی نے اس کھیل کو نہ صرف اپنایا بلکہ خود کو بہترین کھلاری کے بطور منوایا ۔ انیتا کے بھائی علومی کریم جو خود بھی ایک مکسڈ مارشل آرٹ فائیٹر ہیں نے انیتا کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انیتا کریم پاکستان کی پہلی اور دنیا کی ان چند خواتین میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے مشہور لمپینی…

ایران کی کیمیکل فیکٹری میں حادثہ

تہران کے سرکاری ٹی وی پہ خبر چلی ہے کہ صوبہ فارس کے شہر فیروز آباد میں کی ایک فیکتری میں دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ امونیم کے ٹینک سے لیکج بتائی جارہی ہے ۔ اس کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ کے نتیجہ میں 133 فیکٹری کارکن زخمی ہوئے جن میں سے 114 کارکنان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے ۔ یہ خبر اس وقت آئی جب ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کی بحالی کے لئے کوشاں ہے ۔

بس کھائی میں گر گئی 22 مسافر ہلاک

بلوچستان کے علاقہ ژوب میں قلعہ سیف اللہ کے علاقہ میں مسافر بس کھائی میں جا گری ہے ۔ بس 23 مسافروں کے ساتھ لورا لوئی سے ژوب کے لئے روانہ ہوئی تھی ۔ بس اخترزئی کے مقام پر پہاڑ کی چوٹی سے گہری کھائی میں گری جس سے بس میں سوار 23 میں سے 22 مسافر جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں 5 بچے ، 5 خواتین اور 11 مرد ہلاک ہوئے ہیں اور صرف 1 کمسن لڑکا زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے کوئٹہ بھیجا گیا ہے ۔ حادثہ کی اطلاع کے بعد سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے تعزیتی پیغامات سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر…

ساڑھے چار ہزار سال پرانا پودا

آسٹریلیا میں ماہرین نباتات نے ایک سو اسی کلو میٹر پر پھیلا ہوا ایک پودا دریافت کیا جو سمندری گھاس کی ایک قسم ہے ۔ اس ایک سو اسی کلو میٹر پر پھیلے پودے کے مختلف حصوں کے ڈی این اے کئے گئے جن سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک ہی پودا ہے ۔ انسانی علم میں آنے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا پودا ہے ، ہوسکتا ہے کہ اس سے بڑے پودے بھی زمین پر موجود ہوں ۔ ماہرین کے مطابق سمندر میں موجود ایسے پودے یا تو تولیدی عمل سے پھیلتے ہیں یا ان کی جڑیں زمین میں اتنی گہری اور مضبوط ہوچکی ہوتی ہیں کہ وہ اپنا حجم حیرت انگیز حد تک بڑھا لیتے ہیں ۔ اس پودے…

آکسفورڈ یونیورسٹی میں بینظیر بھٹو کا پورٹریٹ

برطانیہ کی تاریخی آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو جہموری خدمات کی انجام دہی پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہ پورٹریٹ نصب کیا ہے ۔  آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں پاکستان پروگرام کے زیر اہتمام اس پورٹریٹ کو لگایا گیا ہے ۔ یہ پورٹریٹ ایک خصوصی تقریب میں نصب کیا گیا ۔ جس میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے علاوہ عالمی شہر یافتہ سماجی شخصیت ملالہ یوسفزئی نے بھی شرکت کی ۔

پریانکا چوپڑہ پاکستانی فلم کو ایوارڈ ملنے پر خوش

فرانس میں منعقدہ کانز فلم فیسٹول دو ہزار بائیس میں پاکستانی شارٹ مووی جوائے لینڈ کو جیوری پرائز سے نوازا گیا ۔ جیوری ایوارڈ کانز فلمی میلہ کا دوسرا بڑا ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے ۔ اس اعزاز کا پاکستانی فلم کے نام ہونا بڑی بات ہے ۔ اس ایوارڈ کے ملنے کی خوشی سرحد پار بھی منائی گئی اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے انسٹا گرام کے سماجی رابطہ پر جوائے لینڈ کے فلم ساز صائم صادق کو مبارکباد کا پیغام بھیج کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ فیسٹول میں ایشیاء کے زبردست ٹیلنٹ کو پزیرائی ملتے دیکھنا…

پاک ترک دو طرفہ تجارتی حجم آئندہ 3 سال میں 5 ارب ڈالر تک

صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکی کا 3 روزہ سرکاری دورہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے انقرہ میں ترکی پاکستان بزنس فورم سے خطاب کیا ۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز کہا کہ ترکی کے ساتھ تجارتی حجم دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو دیکھتے ہوئے "ناکافی" ہے، تین سالوں میں تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک لے جانا ہے۔ صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکی کا 3 روزہ سرکاری دورہ کرتے ہوئے شریف نے انقرہ میں ترکی پاکستان بزنس فورم سے خطاب کیا ۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ترکی ایک ایسا ملک ہے جس کے پاس دنیا کے…

کوکنگ آئل کی قیمت میں 213 روپے کا اضافہ

پاکستان میں بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس سے عوام پر مہنگائی کا شدید دباؤ ہے ۔ حکومت نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 208 روپے اور 213 روپے کا غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے ایک اہلکار نے میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس سی نے یکم جون سے گھی اور کوکنگ آئل کے نرخوں میں اس تیزی سے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ بڑے پیمانے پر اضافے کے بعد گھی کی قیمت 555 روپے…

سپورٹس

Facebook Page:

ویڈیوز

انٹرٹینمنٹ

اِکانومی

سپورٹس

ٹیکنالوجی

نمک کے بغیر نمکین کھانا

بلند فشار خون کے مریضوں کے لئے ایک بڑی خبر یہ ہے کہ اب وہ بغیر نمک کے کھانے کا سواد بھی حاصل کرسکتے…