The news is by your side.

اریبہ حبیب : بات ان کی بھی پکی ہے

0

سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر اریبہ حبیب کی ایک پوسٹ کی بہت دھوم مچی ہوئی ہے ۔ جس میں اداکارہ کی جانب سے ان کی بات پکی ہونے کی خبر اپنے مداحوں سے شئیر کی گئی ہے ۔ خبر کے ساتھ جو تصویر اریبہ نے منسلک کی ہے اس میں وہ ایک تقریب میں آف وائٹ خوبصورت لباس میں ملبوس ایک خوش پوش جوان کے ساتھ ہیں ۔

اریبہ نے اپنے پیغام میں سعد بن عمران نامی شخص سے اپنی بات پکی ہونے کی خبر دی ۔ تاہم شادی کے حوالہ سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

اس خبر پر نا صرف مداحوں نے اپنی نیک تمنائیں اور دعائیں اداکارہ کے لئے بھیجیں بلکہ مشہور شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.