The news is by your side.

برگرازم آپ کے اندر ہوتا ہے : ماہرہ خان

سماجی رابطہ کی ویب سائٹس آئے دن متنازعہ پوسٹوں اور بیانوں سے خبروں میں رہتی ہیں ۔ آجکل ماہرہ خان نامی اداکارہ کا ایک ٹوئٹ کافی وائرل ہورہا ہے ۔ جس میں اداکارہ برگر اور نان برگرز کا فرق واضح کرتے ہوئے کافی ہتک آمیز لہجہ اور الفاظ کا استعمال کررہی ہیں ۔

بقول اداکارہ ڈیفینس کا ہر رہائشی برگر نہیں ہوتا اگر آپ نئے نئے ڈیفینس شفٹ ہوئے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ وہاں کے رہائشیوں کی تقلید بھی کریں ؟ آپ اپنے معمولات میں تبدیلی کرلیں ورزش کے لئے کسی ماڈرن جم کا انتخاب بھی کرلیں ویسے کپڑے اور آؤٹ فٹ بھی استعمال کرلیں تب بھی برگرازم آپ کے اندر ہوتا ہے ۔ آپ تقلید تو کرلیتے ہیں لیکن اس پینڈو پن سے چھٹکارہ حاصل نہیں کرسکتے جو آپ کی شخصیت کا حصہ ہوتا ہے ۔ نیچ اور اوچھی حرکتوں سے آپ خود اپنی توہین کرتے ہیں ۔

اداکارہ کے اس بیان پر لوگ کافی سیخ پا ہیں اور ان کے استعمال شدہ الفاظ نیچ اور پینڈو کو کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.