The news is by your side.

تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق

0

سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ کے زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا ۔ اس موقع پر محکمہ صحت سندھ کی وزیرعذرا پیچوہو اور سیکریٹری صحت قاسم سومرو نے بھی شرکت کی اجلاس میں کرونا کی وبا میں درسگاہوں کی بندش اور طلبہ کے تعلیمی ہرج پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ درسگاہوں کو کھولنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ۔

اجلاس کے شرکاء نے طلبا کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر کرونا سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

وزیر تعلیم اجلاس کے شرکاء سے درسگاہوں کو کھولنے سے متعلق رائے لی ۔ اس پر اکثریت نے درس گاہوں کو کرونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کیا ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.