The news is by your side.

سارہ خان مامتا کے نور سے جگمگاتی ہوئی

0

ماں بننے کے تجربہ سے گزرنے والی اداکارہ سارہ خان نے اپنی ایک نئی تصویر اپنے مداحوں کے لئے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ۔

اس تصویر میں سارہ آئینہ کے سامنے کھڑی ہیں جس میں ان کے سراپے میں آنے والی تبدیلی کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ اداکارہ تصویر میں کافی صحت مند ہونے کے باوجود بہت خوبصورت لگ رہی ہیں

تصویر کے ساتھ ان کی لکھی گئی سطر ان کے دل کی ترجمانی کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں تمہیں بازؤں میں تھامنے کو بیقرار ہوں ۔

یاد رہے کہ اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔ اس سال جون میں وہ اپنے پہلے بچہ کو دنیا میں لانے کی تیاری کررہے ہیں ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.