14 اگست کو مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعہ پر پراسیکیوشن ٹیم کو کیس میں ہونے والی نتیجہ خیز کارکردگی کے متعلق تفصیلات بتائی گئیں ۔
وضاحتی بیان میں بتایا گیا کہ تمام ویڈیوز فرانزک لیبارٹری بھجوائی جاچکی ہیں ۔ اس کے علاوہ متاثرہ لڑکی کے کپڑوں پر پائے گئے فنگر پرنٹس کے نمونے بھی فرانزک کے لئے بھجوا دئیے گئے ہیں ۔
مزید کاروائیوں کے لئے نادرا کے ریکارڈ سے ملزمان کی شناخت کا کام جاری ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا نقشہ بنوالیا ہے ۔ جس سے آگے کی کاروائی کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا ۔
ملزمان کی شناختی پریڈ کے بعد عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی ۔
تبصرے بند ہیں.