The news is by your side.

ٹی20 : ایک ریکارڈ پاکستان کے نام

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں11 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

جمعرات کو پی سی بی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ 39 سالہ شعیب ملک نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سدرن پنجاب کے خلاف میچ کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز کرس گیل 14276 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈین آل رائونڈر کیرون پولارڈ 11223 رنز کے ساتھ ٹی ٹونٹی کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 302 اننگز میں 10093 رنز کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

شعیب ملک نے 2005ء سے 2021ء کے دوران 442 ٹی20 میچوں میں11014 رنز بنائے ہیں۔ جن میں 67 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، وہ ابھی تک اس فارمیٹ میں سنچری سکور نہیں کرسکے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.