The news is by your side.

پاکستانی فلم بین القوامی ایوارڈ کے لئے نامزد

0

کرونا پر بننے والی مختصر دورانیہ کی فلم مختاراں عالمی ایوارڈ کے لئےمنتخب کی گئی ہے ۔ پروڈیوسر و اداکار صاحب احمد کی فلم مختاراں سٹالن ہالی وڈ فلم فیسٹول کے لئے نامزد ہوئی ہے ۔ ایوارڈ تقریب 6 اگست کو منعقد ہوگی ۔

مختصر دورانیہ کی فلموں کی کیٹیگری میں 4 فلمیں منتظمین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوسکیں ۔ جن میں 1 کینیڈا ، 2 بھارت اور 1 پاکستانی فلم شامل ہے ۔

فلم پروڈیوسر صاحب احمد نے انفرادی کوشش کے بطور یہ فلم بنائی جس میں انہوں نے خود بھی اداکارانہ جوہر کا اظہار کیا ۔ فلم کی کاسٹ میں ثمن شیخ ، عباس رائے اور جاوید اقبال نے بھی صاحب احمد کے ساتھ اداکاری کے فرائض ادا کئے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.