The news is by your side.

پاکستانی میڈیا کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز آج کل اخبارات سے زیادہ مقبول ہیں ۔ انسٹا گرام ان ہی مقبول ویب سائٹس میں سے ایک ہے ۔ پاکستان کی مختلف شوبز شخصیات اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق سرگرمیاں پوسٹ اور تصاویر کی صورت انسٹا پر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں جنہیں  ویب صارفین بہت پسند کرتے ہیں ۔

آئیے نظر ڈالتے ہیں پاکستان کی کونسی شوبز شخصیات کو انسٹا پر زیادہ فالو کیا جاتا ہے ۔

عائزہ خان : پاکستان کی خوبرو اداکارہ  اور میرے پاس تم ہو سے مشہور ہونے والی اداکارہ عائزہ خان پاکستان میں انسٹا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں ۔ ان کے انسٹا فالورز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے ۔

ایمن خان : منیب بٹ سے شادی کرکے ان دنوں شوبز سے دور گھریلو زندگی گزار رہی ہیں ۔ لیکن ایمن سوشل میڈیا خاص طور پر انسٹا پر کافی متحرک رہتی ہیں ۔ ان کے انسٹا فالورز 90 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہیں ۔

ماہرہ خان : بولی وڈ میں بھی اپنی اداکارنہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان کو پاکستان میں بھی بہت پسندکی جاتی ہیں ۔ ان کے انسٹا فالورز کی تعداد 80 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے ۔

سجل علی : کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شوبز سیلیبرٹی میں ہوتا ہے ۔ پاکستان کے علاوہ ہندوستان میں بھی ان کی اداکاری کی دھوم ہے ۔ ان کی بالی وڈ مووی مام کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا ۔ سجل کے انسٹا فالورز کی تعداد 70 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے ۔

ماورا حسین : پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہیں انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری سے اپنے لاکھوں مداح بنا رکھے ہیں ۔ ماورا حسین کو انسٹا گرام پر 70 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد فالو کرتے ہیں ۔

حرا مانی : اپنے نٹ کھٹ انادز کی وجہ سے کافی فین فاؤلنگ رکھتی ہیں ۔ ان کے ڈرامے بھی لوگوں کو کافی پسند آتے ہیں ۔ اس وقت انسٹا پر حرا کو 60 لاکھ 60 ہزار سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں ۔

مایا علی : پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ مایا علی اپنی جاندار اداکاری کے باعث کافی سراہی جاتی ہیں ۔ من مائل جیسے ڈرامے اور طیفا ان ٹربل نامی فلموں مین ان کی اداکاری کافی پسند کی گئی ۔ ان کے انسٹا فالورز کی تعداد 60 لاکھ 40 ہزار ہے ۔

عاطف اسلم : اپنی آواز سے سرحد پار تک پہچانے جانے والے گلوکار عاطف اسلم انسٹا پر بھی چھائے ہوئے ہیں ۔ ان کے انسٹا پر 60 لاکھ 30 ہزار سے زائد فالورز ہیں ۔

علی ظفر : چھنو کی آنکھ سے فینز کی آنکھ تک کے سفر میں علی نے کافی شہرت کمائی ۔ ان کے انسٹا پر 50 لاکھ 10 ہزار فالورز ہیں ۔

صبا قمر : ہر کردار میں ڈھل جانے کے باعث کافی پسند کی جاتی ہیں اورانڈیا اور پاکستان میں یکساں مقبول ہیں ۔ انہیں انسٹا پر 40 لاکھ 90 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.