The news is by your side.

پنجاب حکومت کے ساتھ ہوتا ہے : شیخ رشید

0

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل فہرست میں موجود ہے تاہم ان کی جانب سے مذکورہ فہرست سے نام نکالنے کی کوئی درخواست حکومت کو موصول نہیں ہوئی ہے ۔

اپوزیشن پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ہوتا ہے اپوزیشن کے ساتھ نہیں ۔ پی ڈی ایم بس ٹائیں ٹائیں فش ہے ۔

بھارت نے ماضی کی طرح ہمارے خلاف میڈیا وار کا محاذ کھولا ہوا ہے ۔

کرونا اور این سی او سی کیوجہ سے افغان سرحد پر سرگرمیاں معطل ہیں ۔ سخت سرحدی نگرانی کی وجہ سے کوئی افغان یہاں پر نہیں آسکتا ۔ اس وقت افغان مہاجر ترکی اور دیگر ممالک کا سفر کررہے ہیں ۔

شیخ صاحب نے کانفرنس میں الیکشن وقت پر ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.