افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اس وقت تمام ممالک اپنے شہریوں کے افغانستان سے باحفاظت انخلاء کے لئے کام کررہے ہیں ۔ اس حوالہ سے ہوائی آپریشنز کی اب آخری پروازیں اپنے اپنے ملکوں کی جانب محو پرواز ہیں ۔
بیلجئیم کے وزیر اعظم نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے آخری فلائٹ میں اپنے باقی 1400 افراد کو باحفاظت ملک پہنچا دیا ہے ۔ انہوں کابل ہوئی اڈہ کی موجودہ صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کابل ہوئی اڈہ کے کچھ مقامات سے داخلہ ناممکن ہوگیا ہے ۔
ہنگری کے وزیر دفاع کا بیان بھی اس ضمن میں آیا ہے کہ کابل سے ہنگری کے 540 شہریوں کا انخلاء مکمل کرلیا گیا ہے ۔ ہنگری کے فوجی بھی کابل سے نکل چکے ہیں ۔
اس کے علاوہ ڈنمارک کے 90 شہری بھی ملک واپس پہنچ گئے ہیں ۔ ڈنمارک نے باضابطہ طور پر اپنے آپریشن کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے ۔
برطانوی میڈیا نے بھی کابل ہوائی اڈہ کی صورتحال کو غیر یقینی قرار دیا ہے ۔ پولینڈ اور نیدرلینڈ کے لئے آج کابل سے آخری پروازیں چلیں گی یوں ان کے شہری بھی ملک سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.