سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام کی ایک پوسٹ کافی وائرل ہورہی ہے ۔ جس میں آئی ایس پی آر کے آنے والے ڈرامہ صنف آہن کی پروڈیوسر نے ایک تصویر شئیر کی ہے ۔ صنف آہن کے لئے شائقین ڈرامہ کافی انتظار کررہے ہیں ۔ اس میں کافی اسٹار خواتین کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔ جن میں سارہ یوسف ، سجل علی ، یمنی زیدی ، کبری خان اور رمشا خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔ وہیں اب یہ خبر آرہی ہے کہ اس پروجیکٹ میں شہریار منور اور علی رحمان بھی شامل ہوگئے ہیں ۔
پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے شئیر کی گئی ایک تصویر میں شہریار منور ، علی رحمان اور ہدایتکار ندیم بیگ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.