The news is by your side.

آئی ایس پی آر کے پروجیکٹ "صنف آہن” میں نئے اداکار شامل

سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام کی ایک  پوسٹ کافی وائرل ہورہی ہے ۔ جس میں آئی ایس پی آر کے آنے والے ڈرامہ صنف آہن کی پروڈیوسر نے ایک تصویر شئیر کی ہے ۔ صنف آہن کے لئے شائقین ڈرامہ کافی انتظار کررہے ہیں ۔ اس میں کافی اسٹار خواتین کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔ جن میں سارہ یوسف ، سجل علی ، یمنی زیدی ، کبری خان اور رمشا خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔ وہیں اب یہ خبر آرہی ہے کہ اس پروجیکٹ میں شہریار منور اور علی رحمان بھی شامل ہوگئے ہیں ۔

پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے شئیر کی گئی ایک تصویر میں شہریار منور ، علی رحمان اور ہدایتکار ندیم بیگ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.