کرونا کا پہلا کیس دبئی میں جاری آئی پی ایل میں سامنے آیا ہے ۔ سن رائز حیدرآباد کے بالر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جس کے بعد بالر کو قریبی 6 ساتھیوں کے ساتھ قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔
سن رایز حیدرآباد کی کپتانی نیوزی لینڈر کھلاڑی کین ولیم سن کررہے ہیں ۔ سن رائز حیدرآباد آئی پی ایل کی 8 ٹیموں میں آخری نمبر پر ہے ۔ اور اسے سیزن میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کے لئے اپنے تمام کولیفائنگ میچ جیتنے ہونگے ۔
ٹیم کے اہم کھلاڑی میں کرونا کی تصدیق کے باوجود آج میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے ۔
بھارت میں کرونا کی بدتر صورتحال کی وجہ سے آئی پی ایل کی سیریز دبئی میں کروائی جارہی ہے ۔ ممکن ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد بھی کرونا کی صورتحال کیوجہ سے دبئی میں کیا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.