The news is by your side.

آج کا گلوکار اداکاری زیادہ کرتا ہے : آشا بھونسلے

مشہور گلوکارہ آشا بھونسلے کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں بہت محنت کی ، ہمیشہ یہ سوچ کے گایا کہ جو گارہی ہوں اسے آخری گانا نہیں ہونا چاہئے ۔

بالی وڈ کے گیتوں کو اپنی سحر انگیز آواز سے امر کرنے والی گلوکارہ آشا بھونسلے 8 ستمبر کو اپنی 87واں جنم دن منارہی ہیں ۔ وہ 8 ستمبر 1933 میں ریاست مہاراشٹرا میں پیدا ہوئیں ۔ محض 10 سال کی عمر میں ایک مراٹھی فلم سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ۔ 20 سے زائد زبانوں میں 12 ہزار سے زائد گانے گا کر دنیا کی سب سے زیادہ ریکارڈڈ آرٹسٹ کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ ویسے تو انہوں نے بہت سے موسیقاروں کی کمپوزیشنز گائیں لیکن جو دوام انہیں آر ڈی برمن کی کمپوزیشنز نے دیا وہ ایک کمال ہے ۔

انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر موجودہ موسیقی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں موجودہ موسیقی کے کئی شوز میں منصف کے فرائض سر انجام دے چکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کے مختصر کپڑے اور اداکاری کرتے ہوئے گانا کوئی مہارت نہیں ۔ آج کے بچے گاتے کم اداکاری زیادہ کرتے ہیں ۔ موجودہ موسیقی ٹیکنالوجی سے کافی بہتر ہوگئی ہے لیکن ماضی کی موسیقی اور دھن کی پیچیدگی و سادگی مشین کے بجائے انسانی دماغ اور مہارت کا نمونہ ہوتی تھی ۔ میں آج بھی مہندی حسن اور پنڈت جسراج جیسے موسیقاروں اور گلوکاروں کو سننا پسند کرتی ہوں ۔ ہمارے نوجوانوں میں وہ جذبہ نہیں جو ایک موسیقار میں ہونا چاہئیے ۔

یاد رہے کہ بولی وڈ میں ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بھارت کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدما بھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈز کے ساتھ درجنوں ملکی و بین القوامی ایوارڈ آشا اپنے نام کرچکی ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.