The news is by your side.

اداکارہ و ماڈل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور کی ضلع کچہری میں گزشتہ روز گرفتار کی گئی ماڈل واداکارہ افرا خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔

ایف ائی اے کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ سے تفتیش ، سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور لیپ ٹاپ کی حصولیابی کے لئے جسمانی ریمانڈ منظور کیا ۔

ایف آئی اے کے سائیبر کرائم ونگ کے بیان کے مطابق ماڈل افرا خان نے ایک مقامی بزنس مین کے ساتھ معیوب و مخرب الخلاق ویڈیو بنائی تھی ۔ اس ویڈیو کو لیکر ماڈل کاروباری شخص کو بلیک میل کررہی تھی ۔

ماڈل افرا خان نے بزنس مین سے 1 کروڑ روپے بھتہ کا مطالبہ بھی کیا تھا اور مصدقہ ذرائع کے مطابق 5 لاکھ وصول بھی کرچکی تھی ۔

بزنس مین نے اس حوالہ سے مدد کے لئے سائیبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے سائیبر کرائم ونگ کی جانب سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی ۔

 

تبصرے بند ہیں.