The news is by your side.

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کچی بستیوں کے مکینوں کے خلاف آپریشن روک دیا

چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللہ نے کچی آبادی کیس میں حکم امتناع جاری کردیا ہے اور کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن روکنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

چیف جسٹس نے سیکریٹری ہاؤسنگ اسکیم سے پوچھا کہ حکومت نے کچی آبادی کے مکینوں کے لئے کیا پالیسی بنائی ہے ؟

مخصوص لوگوں کے لئے پلاٹ الاٹ ہوتے ہیں ۔ وفاقی حکومت ان کچی بستیوں کے لئے کوئی اسکیم کیوں نہیں شروع کرتی ؟

جسٹس اطہر من اللہ نے اگلی سماعت میں چئیرمین سی ڈی اے ، ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کو مورخہ 25 اگست طلب کرلیا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.