وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ سے بین القوامی فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کے لئے اسکردو ہوائی اڈہ کی تزئین و تجدید کی جارہی ہے ۔
یہ اقدامات وزیراعظم کے ملک میں سیاحت اور معیشت کے فروغ کا حصہ ہے ۔ اسکردو ہوائی اڈہ میں جدید سہولیات سے ہوائی جہاز کو کم ویزیبلیٹی لینڈنگ اور ٹیک آف میں مدد مل سکے گی ۔ یاد رہے کہ اسکردو ہوائی اڈہ 7000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور دنیا کے بلند ترین ہوائی اڈوں میں شامل ہے ۔
اسکردو ہوائی اڈہ کو باضابطہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعہ بین القوامی ہوائی اڈہ قرار دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ اسکردو کی انتطامیہ ایک نئے ہوائی اڈہ کے لئے مناسب اور محفوظ لوکیشن کی تلاش میں بھی سرگرداں ہے ۔
تبصرے بند ہیں.