The news is by your side.

افغان صورتحال پر پاکستانی وزارت خارجہ کا بیان

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان پر طالبان کے قبضہ اقتدار پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے موجودہ افغان صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔

اس اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کا مکمل جائزہ لیا جائے گا ۔ اس اجلاس کے بعد کمیٹی کی مشاورت سے متفقہ موقف پیش کیا جائے گا ۔

اس وقت افغانستان کا اہم وفد پاکستان میں مشاورت کے لئے موجود ہے ۔ افغان وفد کی پاکستان میں موجودگی امن کے عمل میں تسلسل کی کوششوں کے سلسلہ میں ہے ۔

اس اجلاس کے علاوہ دفتر خارجہ میں افگان وفد سے اہم ملاقات بھی شیڈول ہے ۔ افغان وفد سے افغانستان کی بہتری ، امن و استحکام کے نفاذ پر بات چیت ہوگی ۔

تبصرے بند ہیں.