نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی دو روزہ دورے کے بعد چاغی پہنچے ۔
اس موقع پر اپنے آبائی علاقہ نوکنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے دورہ میں ایرانی صدر سے ہونے والی ملاقات میں کئے گئے اہم فیصلوں پر بھی بات کی ۔
صادق سنجرانی نے سرحد پہ تجارتی سرگرمیوں کو دونوں ممالک کے عوام کے لئے منفعت بخش قرار دیا ۔ انہوں نے ایرانی صدر سے مزید تجارتی راہداریوں کے کھولنے کی بات کی جسے ایرانی صدر نے فی الفور منظور کرلیا ۔ صادق سنجرانی نے ایرانی صدر کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور پاکستانی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا ۔ تفتان کی سرحد کو کھولنے کے لئے جلد ہی ایرانی سفیر سے رابطہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مزید 6 مقامات پر تجارتی راہداریاں کھولے جانے کا امکان ہے ۔
صادق سنجرانی نے اس موقع پر 103 کلومیٹر طویل شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھا اور واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح بھی کیا ۔
انہوں نے نوکنڈی میں معدنیات پر تحقیق کے لئے ایک جدید یونیورسٹی کی تعمیر کا بھی عندیہ دیا ۔
تبصرے بند ہیں.