The news is by your side.

این سی او سی نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے سربراہ اسد عمر نے پریس بریفنگ کی ۔ جس میں انہوں نے ملک میں کرونا کے تناظر میں نئی پابندیوں سے متعلق تفصیل سے بتایا۔

ملک بھر میں 30 ستمبر کے بعد اسکول اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ویکسینیشن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔

ویکسینیشن کے بغیر ملکی و بین القوامی سفر بھی نہیں کیا جاسکے گا ۔ 30 ستمبر کے بعد بغیر ویکسینیشن کا کوئی بھی مسافر ملک میں داخل نہیں ہوسکے گا ۔ ان پابندیوں کا اطلاق شاپنگ مالز ، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز پر بھی لاگو ہوگا ۔

بغیر ویکسینیشن کسی بھی قسم کی تقریبات میں داخلہ پر پابندی ہوگی ۔ طالب علموں کے لئے ایک ڈوز والی ویکسین 15 ستمبر تک  لگانا لازمی ہوگا ۔ بغیر ویکسینیشن طالب علموں کی درس گاہوں میں داخلہ پر پابندی ہوگی ۔ والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ بچوں کی ویکسینیشن کے عمل کو اسکولز کے کھلنے تک ممکن بنائیں ۔

اسد عمر نے اس حوالہ سے مزید کہا کہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کے استعمال میں ویکسین کی ایک ڈوز 15 ستمبر تک لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔ جب کہ 15 اکتوبر تک اگر دونوں ڈوز نہیں لگوائی گئیں تو عملہ اور شہری سفری سہولیات کے اہل نہیں ہونگے ۔ موٹرویز اور ہائی ویزپر بھی 15 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے ۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 59 ہزار 943 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 4075 افراد کرونا پوزیٹو پائے گئے ۔ جب کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے ہونے والی اموات 91 ہوچکی ہیں

 

تبصرے بند ہیں.