برطانیہ کی جانب سے ایک حیران کن فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ جس میں اس نے کرونا سے متاثرہ سرفہرست ملک بھارت کو سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے ۔ جبکہ بھارت کرونا کا دوسرا بدترین شکار ملک اور کرونا سے ہونے والی اموات میں تیسرا بڑا ملک ہے ۔
اس اعلان کے مطابق پاکستان بدستور برطانوی ریڈ لسٹ میں موجود ہے ۔ بھارت کے مقابلہ میں پاکستان کرونا سے متاثرہ ممالک میں 31 واں نمبر ہے ۔
یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان کے کرونا سے نبٹنے کے اقدامات کی تعریف کرچکا ہے ۔ پاکستان کی کرونا مخالف اقدامات کو عالمی ادارہ نے دیگر ممالک کے لئے قابل تقلید قرار دیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.