پاکستانی اداکارہ ومیزبان حرا مانی نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مانی ایک حقیقی اچھے انسان ہیں اگر وہ شادی شدہ بھی ہوتے تو ان سے ہی شادی کرتی ۔
انہوں نے دوران انٹرویو اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے مانی کا نمبر اپنی ایک دوست کے موبائل سے چوری کیا تھا جس پر انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہے ۔ جس دوست کے موبائل سے نمبر لیا تھا ان سے اب بھی دوستی ہے ۔
ڈراموں میں رونے دھونے والے کرداروں سے متعلق حرا نے بتایا کہ وہ اصل زندگی میں بھی صورتحال کی حساسیت پر جلد ہی رو پڑتی ہیں ۔
حرا نے اپنی دو منگنیوں کے ٹوٹنے کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ فیصلے ان کے حق میں درست ثابت ہوئے اور اب گھراور خاندان والے بھی اس بات کا اقرار کرتے ہیں ۔
گلوکاری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حرا نے بتایا کہ وہ گانے میں دلچسپی رکھتی تھیں مگر جب سواری گانے کی پیشکش ہوئی تو انہیں ڈر لگا تھا گاتے ہوئے کہ پتہ نہیں لوگ اس حوالہ سے کیسے کمنٹس کریں ۔ مانی نے ان کی حوصلہ افزائی کی تو وہ اس گانے کو اچھے سے گا پائیں ۔ انہوں نے مانی کے کردار کی تعریف کی اور اپنی کامیابیوں میں مانی کی سپورٹ کو اہم قرار دیا ۔
انہوں نے مانی کے بطور مثالی بیٹے ، شوہر اور باپ کی ذمہ دارایاں نبھانے کا اقرار بھی کیا اور انہیں ایک اچھا آرٹسٹ اور مقبول انسان پایا ۔
تبصرے بند ہیں.