The news is by your side.

خلاء میں فلم کی عکس بندی

تاریخ میں پہلی بار روس اپنی ایک اداکارہ اور ہدایتکار کو خلاء میں بنائی جانے والی فلم کی عکس بندی کے لئے خلائی اسٹیشن روانہ کیا ہے ۔ فلم دا چیلنج کا تین رکنی عملہ 12 دن کی عکس بندی کے لئے خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس پر رہے گا ۔

فلم دا چیلنج کے لئے اداکارہ یولیا پیرے اور ہدایتکار ایک نئی فلم کے کچھ حصوں کی عکس بندی کریں گے ۔ فلم کی اسٹوری ایک سرجن کے بارے میں ہے جنہیں جلدی میں ایک خلائی اسٹیشن عملہ کے ایک رکن کے علاج کے لئے طلب کیا جاتا ہے جو دل کی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے ۔

روانگی سے قبل قازقستان میں قائم کئے گئے خلائی جہاز کے مرکز میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس مشن کے لئے انہیں سخت تربیتی عمل سے گزرنا پڑا لیکن زندگی میں ایسے مواقع بہت کم ملتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ ہوں ۔

37 سالہ اداکارہ نے تربیتی عمل کو ایک معجزہ اور ناقابل یقین کام جو زندگی میں کوئی کرسکتا ہے سے تعبیر کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعی ہم نے سخت محنت کی ، ہم تھک چکے ہیں لیکن پھر بھی ہشاش بشاش ہیں ۔ یہ نفسیاتی ، جسمانی اور اخلاقی اعتبار سے ایک مشکل کام تھا ۔ لیکن جب ہم مقرارہ اہداف حاصل کرلیتے ہیں تو ساری مشکل آسان ہوجاتی ہے ۔ کل جب یہ وقت گزر جائے گا ہم اس وقت کو یاد کرکے مسکرائیں گے ۔ ہم نے مشکل وقت گزار دیا خود کو نظم و ضبط کا پابند بنانا اور تربیت کے سخت تقاضے پورے کرنا بہت مشکل تھا ۔

خلائی جہاز کے ڈیزائن اور دوران پرواز کی تربیت کی تیاری بہت مشکل مرحلہ تھا ۔ رات سے صبح 4 بجے تک اس کے متعلق سیکھنا ، بہت سارے مشکل ناموں کا جاننا اور سیکھنا جو اگر نہ جانیں اور سیکھیں تو پلے کچھ نہیں پڑتا ۔ یہ سب آسان نہیں تھا ۔

ہدایتکار نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بلاشبہ پہلی کوشش میں ہم بہت کچھ نہیں کرپاتے بعض اوقات تیسری کوشش بھی مطلوبہ نتائج نہیں دیتی لیکن یہ تو سیکھنے کا عمل کا حصہ ہے اور معمول کی بات ہے ۔

تبصرے بند ہیں.