The news is by your side.

خلائی سیاحت : ایک ناممکن کام جو ممکن ہوا

16 ستمبر 2021 کو امریکی تاجر ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے تاریخ رقم کردی ۔ فالکن 9 راکٹ سے جڑا ڈریگن کیپسول پہلی بار خلاء میں 4 عام لوگوں کو لیکر پہنچ گیا ۔

یہ کیپسول 575 کلومیٹر کی بلندی پر 3 دن تک زمین کے گرد چکر لگائے گا ۔ انسان 2009 کے بعد پہلی بار اتنی بلندی پر پہنچنے میں کامیاب ہوا ۔ مئی 2009 میں سائنسدان ہبل دوربین کی مرمت کے لئے 541 کلو میٹر کی بلندی پر پہنچے تھے ۔

اس مشن کا مقصد کینسر ریسرچ ہسپتال کے لئے فنڈز اکٹھا کرنا ہے ۔ اسحاک مین جو اس مشن کی قیادت کررہے ہیں اس سے 200 ملین ڈالرز اکٹھا کرنا چاہتے ہیں ۔ اس مشن سے کینسر کی آگاہی سے متعلق عوامی شعور میں اضافہ کیا جائے گا ۔

اس مشن میں اسحاک مین جو ایک کمپنی کے سی ای او ہونے کے علاوہ پیشہ ور پائلٹ بھی ہیں اور اپنی کمپنی کے ذریعہ امریکی فضائیہ کے آفیسروں کو تربیت بھی دیتے ہیں کے علاوہ ہیلی آرکانو شامل ہیں جو کینسر کے خلاف اپنی لڑائی جیت چکی ہیں ہیلی کو ہڈیوں کا کینسر تھا ۔ 29 سالہ ہیلی اب تک خلاء میں جانے والی سب سے کم عمر امریکی ہیں ۔ وہ اس مشن میں میڈیکل آفیسر کی ذمہ داری بھی نبھائیں گی ۔

اس مشن میں شان پراکٹر بھی موجود ہیں جو ایریزونا کی یونیورسٹی میں ارضیات کی پروفیسر ہیں اور ناسا کے خلائی پروگراموں میں حصہ لیتی رہی ہیں ۔ کرس سامبروسکی امریکی فضائیہ کے پائلٹ رہے ہیں اور عراق جنگ میں امریکا کی فوج میں شامل تھے ۔ یہ اب ایرو اسپیس اور دفاعی صنعت سے وابستہ ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.