The news is by your side.

دبنگ خان کا دبنگ جواب صحافی تلملا گیا

بھارتی فلموں میں آپ نے بہت سے ایسے منظر دیکھے ہونگے جب اداکار پاکستان کے خلاف بڑکیں مار رہے ہوتے اور اشتعال دلاتے مکالموں سے قوم کو للکارتے ہیں ، یہ سب ایک فلم کا حصہ ہوتا ہے ۔ مزہ تو تب آتا ہے جب اصل زندگی میں منہ کی کھانی پڑے ۔

ایسا ہی ایک واقعہ سینٹرل ساوتھ ایشیا کانفرنس تاشقند ازبکستان میں اس وقت پیش آیا جب پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ایک انڈین صحافی نے سوال کیا "مکالمہ و دہشت گردی ایک ساتھ چل سکتے ہیں کیا ؟” یہ بھارت کی جانب سے سیدھا سوال ہے آپ کے لٸے ۔ اس پر خان نے کہا کہ بھارت کی کیا عزت رہی کہ ہم کتنا انتظار اور کوشش کررہے ہیں کہ متمدن ہمسایوں کی طرح رہ سکیں لیکن آر ایس ایس کی آٸیڈیالوجی اس میں بڑی رکاوٹ بنی ہوٸی ہے ۔ جواباً انڈین صحافی طالبان سے متعلق سوال کرنے کی کوشش کرتا ہے جسے عمران خان نظر انداز کرکے آگے بڑھ جاتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.