The news is by your side.

دنیا کی ممتاز چیزوں کا شہر دبئی ایک اور امتیاز کے ساتھ

دنیا کا انجینئرنگ عجوبہ شہر دبئی اپنی نت نئی ایجادات کے ساتھ ہمیشہ خبروں میں رہتا ہے ۔ اس شہر کی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ متعدد ورلڈ گنیز ریکارڈ بھی رکھتا ہے ۔ جیسے دبئی کا سب سے اونچا ٹاور برج خلیفہ ، دنیا کا سب سے اونچا ریستوران ، دنیا کا بلند ترین انفینیٹی پول ، دنیا کا سب سے بڑا فاؤنٹین شو ، دنیا کا تیز ترین رولر کوسٹر ، دنیا کا سب سے بڑا انڈور تھیم پارک اور اب دنیا کا سب سے بڑا مشاہداتی پہیہ بھی دبئی میں تیار کیا جاچکا ہے ۔

بلیو واٹر جزیرہ میں عین دبئی کا منصوبہ مئی 2013 میں شروع کیا گیا تھا جسے 8 سال کے قلیل عرصہ میں مکمل کرلیا گیا ۔ اس منصوبہ کو 21 اکتوبر 2021 میں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ 250 میٹر سے زیادہ بلند عین دبئی ، لاس ویگاس میں موجود ہائی رولر دنیا کے سب سے لمبے وہیل سے 82 میٹر بلند ہے ۔ یہ لندن آئی کے سائز سے دوگنا ہے جو 135 میٹر پر دریائے ٹیمز پر موجود ہے ۔

اس معیاری پہیہ کا رقبہ 4 گنا ہے ۔ اس ڈھانچہ کی تعمیر کے لئے 11 ہزار 2 سو ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا ہے ۔ اتنی مقدار ایفل ٹاور میں استعمال شدہ سے 33 فیصد زیادہ ہے ۔ اس میں 48 مسافر کیبن لگائے گئے ہیں جن میں ہر کیبن 40 لوگوں کی گنجائش رکھتا ہے ۔ یعنی بیک وقت 1 ہزار 750 افراد عین دبئی کا نظارہ کرسکتے ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.