The news is by your side.

دوران ڈرائیونگ موبائل کا ستعمال سنگین جرم

وزارت قانون و داخلہ نے ملک میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات سے بچنے کے لئے ٹریفک پولیس نے دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال سنگین جرم کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ابتدائی طور پر جو تجویز پیش کی گئی ہے اس میں موٹر سائیکل سوار کو ہزار روپے ، کار ڈرائیوروں کو پندرہ سو روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کو دو ہزار روپے جرمانہ بصورت موبائل فون کے استعمال کیا جائے گا ۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک ایس پی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم منتظر ہیں کہ کابینہ ڈویژن نئے مجوزہ جرمانہ کو منظور کرے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو ۔ کیونکہ ابھی تک موبائل فون کا دوران ڈرائیونگ استعمال متفرق جرائم میں شمار کیا جاتا ہے ۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اب تک گاڑیوں سے بائک کے تصادم کے نتیجہ میں 53 حادثات شمار کئے گئے جن میں سے 43 حادثات میں جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ گاڑیوں کا راہگیروں سے ٹکراؤ کے نتیجہ میں 21 حادثات ہوئے جن میں سے پندرہ لوگ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ۔ گاڑیوں کے گاڑیوں سے 30 تصادم رپورٹ ہوئے جس  کے نتیجہ میں 11 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔ درج بالاحادثات  ڈرائیورز کی عدم توجہ کی وجہ سے ہوئے ۔

تبصرے بند ہیں.