ایک موقر اخباری نمائندہ سے بات کرتے ہوئے احسان مانی نے بتایا کہ انہوں نے پی سی بی کی ذمہ داریاں مزید نبھانے سے متعلق اعلیٰ حکام تک اپنی معذرت پہنچادی ہے ۔
انہوں نے زیادہ اس موضوع پہ بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے تفصیل پوچھنے پر کہا کہ تفصیلات وزیر اعظم کے ترجمان جاری کریں گے ۔ مجھے بس اتنا ہی بتانا تھا ۔
دوسری جانب رمیز راجہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں اس عہدہ کی تعیناتی کے لئے وزیر اعظم ہاؤس کے اسٹاف کی طرف سے کال موصول ہوئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگلے پی سی بی چئیرمین کا عہدہ آپ سنبھالیں گے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر بہت زیادہ گردش کررہی تھی لیکن اس کی تردید احسان مانی نے کی تھی اور نئے چئیرمین کے الیکشن میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا ۔ رمیز چئیرمین کے نائب کے بطور کام کریں گے یہ بات بھی کنفرم ہوگئی تھی ۔
احسان مانی کے عہدہ کی 3 سالہ مدت اختتام پذیر ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اپنی مدت میں توسیع کے لئے اور رکے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اگلے الیکشن کو لڑنے کا ارداہ ظاہر کیا تھا ۔ تاہم وزیر اعظم نے ان کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مہلت دینے سے انکار کردیا ۔
وزیر اعظم کی جانب سے پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں رمیز راجہ کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کردیا جائے گا اور کچھ روز بعد ہونے والے پی سی بی کے الیکشن میں ان کا باضابطہ انتخاب کرلیا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.