اسلام آباد میں ہونے والی بارش سے پوش علاقے پانی میں ڈوب گئے ، گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ، پانی گھروں میں داخل لوگ اپنے ہی گھروں میں محصور ۔ سیلابی پانی میں پھنس کر ماں بیٹا کے علاوہ 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ۔ جبکہ دوسری طرف روال ڈیم کے بھر جانے کی وجہ سے اس کے اسپل ویز کھول دئے گئے ہیں ۔ دریائے سواں اور نالہ کورنگ کی قریبی آبادیوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے ۔ نالہ لئی میں بھی پانی خطرناک حد تک آچکا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے ۔ وزیر اعظم کی طرف سے این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات کی گئیں ہیں ۔
بدھ کے روز جڑواں شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالے بپھر گئے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں ۔ تیز بارش کے بعد راول ڈیم پانی سے بھر گیا ۔ انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی گنجائش 1752 فٹ ہے جبکہ اس وقت پانی کی سطح 1749 ہے ۔ اس لئے 1750 فٹ پر اسپل ویز کھول دئے گئے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.