The news is by your side.

رکشہ دست درازی کیس

14 اگست کو لاہور میں سرکلر روڈ پر چنگچی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکت والے واقعہ پر سی آئی اے غازی آباد پولیس نے مزید 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

زیر حراست میں عرفان اور عبدالرحمان نامی افراد شامل ہیں ، جنہیں ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا ۔ مذکورہ کیس میں اب تک گرفتار افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے ۔

عرفان اور عبدالرحمان سے برآمد شدہ موبائلز کو فرانزک کے لئے بھجوادیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعہ کے نامزد ملزمان کی چناخت پریڈ کے لئے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

عدالت نے جیل سپریٹینڈٹ کو ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے جیل میں ہی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے

متاثرہ خاتون عائشہ اکرم جیل میں ملزموں کی شناخت کریں گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.